1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سمندری طوفان گستاف کی شدت میں کمی

عاطف توقیر2 ستمبر 2008

امریکی ریاست لوئیزیانا کے ساحلی علاقے سے ٹکرانے کے بعدسمندری طوفان گستاف کی شدت میں کمی آرہی ہےتاہم موسلادھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/FA9Z
تصویر: AP

اس وقت نیو اورلینز شہر کے تقریبا اسی فیصد علاقے میں پانی کھڑا ہے۔ سڑکیں ، مکانات اور بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ قریب ایک ملین مکانات کو بجلی کی فراہمی بھی منقطع ہے۔

سمندری طوفان گستاف امریکی ریاست لوئیزیانا کے ساحل سے ٹکرانے کے بعد ٹیکساس کی جانب بڑھ رہا ہے۔ لوئیزیانا میں حفاظتی اقدام کے باعث بڑے پیمانے پر جانی نقصان تو نہیں ہوا تاہم تمام تر احتیاطی تدابیرکے باوجود اس طوفان کے ہاتھوں سات افراد پھر بھی ہلاک ہو گئے ، اس تیز رفتار طوفان نے قریب باعث دو ملین افرادکو عارضی طور پر نقل مکانی پر مجبور کر دیا۔

Hurricane Gustav in Louisiana
تصویر: AP

جب یہ طوفان امریکی ریاست لوئیزیانا کے شہرنیو اورلینز کے ساحلی علاقے سے ٹکرایا تو اس وقت 110 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی تھیں۔ اِس وقت یہ ہوائیں نوے کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جس کی وجہ سےاس طوفان کو کیٹیگری ون میں شمار کیا جارہا ہے۔ ریاست لوئیزیانا کے گورنر کا کہنا ہے کہ بحالی کے کام میں دو ہفتے سے زائد کا وقت لگ سکتا ہے۔ ماہرین کی پیش گوئی کے برعکس اس طوفان اوراس کے ساتھ آنےوالی ہواؤں کی شدت کم تھی۔ گستاف طوفان کیٹیگری ٹو کی شدت سے امریکہ کے ساحلوں سے ٹکرایا ۔

دوسری طرف میامی میں واقع سمندری طوفانوں کی پیشگی اطلاع دینے والے ادراے کا کہنا ہے کہ دو اور سمندری طوفان اگلے چار روز میں امریکی ساحلی علاقوں سے ٹکرائیں گے۔