1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سوائن فلو اٹلی میں بھی

2 مئی 2009

یورپی ملک اٹلی میں بھی سوائن فلو کے ایک کیس کی تصدیق کردی گئی ہے۔

https://p.dw.com/p/HikX
میکسیکو میں سوائن فلو سے متاثرہ افراد کی تعداد چار سو تینتالیس جب کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد سولہ ہوگئی ہےتصویر: AP

میکسیکو، امریکہ اور کئی یورپی ممالک کے بعد اب سوائن فلو یا خنزیری وائرس جنوبی کوریا، ہانگ کانگ اور نیوزی لینڈ بھی پہنچ گیا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اب یورپی ملک اٹلی میں بھی ایک شخص کے سوائن فلو سے متاثر ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

Hong Kong Schweinegrippe Absperrung
سوائن فلو میکسیکو اور امریکہ سے نکل کر ایشیا تک پہنچ گیاتصویر: AP


جنوبی کوریا میں ایک 51 سالہ خاتون اس وائرس سے متاثر ہیں۔ مذکورہ خاتون حال ہی میں میکسیکو سے سفر کرکے جنوبی کوریا آئی تھیں۔ دوسری جانب صحت کے شعبے سے وابستہ امریکی حکام نے بیس ریاستوں میں 143 سوائن فلو وائرس کے کیسز کی تصدیق کردی ہے۔ جن امریکی ریاستوں میں سوائن وائرس کے کیسز دریافت ہوئے ہیں ان میں نیویارک، فلوریڈا، نیبراسکا، ٹیکساس، ورجینیا، نیو جرسی، میشی گن، انڈیانا، اور کیلیفورنیا شامل ہیں۔ جرمنی میں سوائن فلو کے پانچ کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جو کہ نسبتاً کم شدّت کے ہیں۔

Symbolbild WTO Schweinegrippe
عا لمی ادارہ صحت نے میکسیکو میں سوائن فلو سے پیدا ہونے والی صورتحال کی بد ستور سنگینی پر تشویش کا اظہار کیا ہےتصویر: AP/DW-Montage


اطالوی صوبے ماسا کارارا کے ایک ہسپتال کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ یہ متاثرہ پچاس سالہ شخص حال ہی میں میکسیکو میں طویل قیام کے بعد وطن لوٹا تھا۔ تاہم ہسپتال کے زرائع کے مطابق یہ شخص تیزی سے صحتیاب ہو رہا ہے اور چند روز ہی ہسپتال میں داخل رہے گا۔ روم کی وزارتِ صحت کے مطابق مذکورہ اطالوی باشندہ سوائن فلو کے بہت مضرقسم کے انفیکشن کا شکار نہیں تھا اس لیے اس کی صحتیابی جلد ممکن ہے۔

دوسری جانب میکسیکو میں سوائن فلو سے متاثرہ افراد کی تعداد چار سو تینتالیس جب کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد سولہ ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز عالمی ادارہ صحت WHO نے اس امر کا انکشاف کیا تھا کہ سوائن فلو کے خلاف موئثر ویکسین کے 6 ماہ سے پہلے تیار کیئے جانے کے امکانات بہت کم ہیں۔

دریں اثنا عا لمی ادارہ صحت نے میکسیکو میں سوائن فلو سے پیدا ہونے والی صورتحال کی بد ستور سنگینی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔