1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سوائن فلو عالمی وباء ہے:عالمی ادارہ صحت

11 جون 2009

عالمی ادارہ برائے صحت WHOنے سوائن فلو کو عالمی وباء قرار دے دیتے ہوئے اپنے رکن ممالک کو اس بیماری کے اثرات سے بچنے اور ان کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے ممکنہ اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

https://p.dw.com/p/I7fh
عالمی ادارے نےممکنہ اقدامات کی ہدایات کی ہیںتصویر: AP

عالمی ادارہ صحت کا ایک ہنگامی اجلاس آج جنیوا میں منعقد ہوا جس کی صدارت اس بین الااقوامی ادارے کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر مارگریٹ چین نے کی۔ WHO کے اس اجلاس میں بیشتر ممالک میں تیزی سے پھیلتے ہوئے سوائن فلو کو فیز 5 سے ایک درجے اوپر فیز 6 کی بیماری قرار دیا گیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے 193 رکن ممالک کو اس کے سدباب کے لئے ہدایات بھی جاری کی ہیں۔ اس ادارے میں سوائن فلو کے امور کے ماہر ایک اعلیٰ عہدے دار کیجی فکوڈا نے کہا: "سوائن فلو کو عالمی وباء قرار دینے کا مقصد یہ قطعی نہیں ہے کہ اس متعدی بیماری سے انسانوں کی ایک بہت بڑی تعداد متاثر ہو رہی ہے۔"

دوسری جانب آسٹریلوی ریاست وکٹوریا میں پانچ افراد کے سوائن فلو سے متاثر ہونے کی اطلاعات بھی ہیں جبکہ وکٹوریا میں ہی تقریبا 1000 شہریوں کو سوائن فلو سے متاثر قرار دیا جاچکا ہے۔ کیجی فکوڈا نے کہا: "سوائن فلو کو فیز 5 سے ایک درجے اوپر کی بیماری اس لئے قرار دیا گیا ہے کہ اس کا وائرس کافی تیزی سے دنیا میں ایک جگہ سے دوسری جگہ تک پھیل رہا ہے۔ اس وائرس کے مہلک اثرات کم از کم دو براعظموں میں واضح طور پر دیکھنے میں آئے ہیں۔"

WHO کے ایک اندازے کے مطابق سوائن فلو کے وائرس سے اب تک 74 ممالک کے تقریبا 27,737 شہری متاثر ہوچکے ہیں جبکہ رواں برس اپریل میں سوائن فلو کے پہلے مریض کے سامنے آنے کے بعد سے اب تک یہ وائرس 141افراد کی ہلاکت کا باعث بن چکا ہے۔ اس وائرس سے متاثرہ افراد میں سے زیادہ تر کا تعلق آسٹریلیا، برطانیہ، چلی، میکسیکو اور امریکہ سے ہے۔


رپورٹ: انعام حسن

ادارت: ندیم گل