1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سوات معاہدے پر امریکہ کی تشویش

22 مئی 2008

امریکہ نے پاکستان کے شِمال مغربی صوبہِ سرحد کے علاقے سوات میں طالبان عسکریت پسندوں اور انتظامیہ کے درمیان امن سمجھوتے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

https://p.dw.com/p/E4LW
کیا افغانستان میں امریکہ اور پاکستان کے مفادات مختلف ہیں؟تصویر: picture-alliance/dpa

امریکی دفترِ خارجہ کے مطابق امریکہ یہ نہیں چاہتا کہ اس طرح کے معاہدے سے انتہا پسندوں کو دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے کی آزادی مل جائے۔ امریکہ کا موقف ہے کہ جو گروہ اس سے قبل سیاسی دھارے میں شامل ہونے کو تّیار نہیں ہوئے وہ اب کس طرح تشدّد کا راستہ چھوڑ سکتے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں پاکستان اور امریکہ کے تیزی سے تبدیل ہوتے ہوئے تعلقات کے حوالے سے شامل شمس نے بات کی اسلام آباد میں افغان امور کے ماہر ایمل خٹک سے۔