1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سوات: مولانا فضل اللہ کا قریبی ساتھی ہلاک

7 اگست 2008

مقامی طالبان کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے عسکری رہنما مولانا فضل اللہ کے ایک قریبی ساتھی علی بخت خان کو ہلاک کردیا ہے۔

https://p.dw.com/p/Ersm
تصویر: AP
افغانستان سے ملحق پاکستان کے شمال مغربی صوبہِ سرحد کے ضلع سوات میں کشیدگی ہنوز جاری ہے اور مقامی طالبان کے ترجمان حاجی مسلم خان نے تصدیق کی ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ایک فوجی کارروائی میں عسکری رہنما مولانا فضل اللہ کے ایک قریبی ساتھی اور طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن علی بخت خان اور آٹھ مزید طالبان رہنمائوں کو ہلا ک کر دیا ہے۔