1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سوبارو بھی ورلڈ ریلی چیمپئن شپ سے دستبرادار

خبررساں ادارے16 دسمبر 2008

سوزوکی کے بعد ایک اور جاپانی موٹر ساز ادارے سوبارو نے بھی ورلڈ ریلی چیمپئین شپ سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔

https://p.dw.com/p/GHBQ
سوبارو کے ورلڈ ریلی چیمپئین شپ میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے کا اطلاق فوری طور پر کیا جا رہا ہے۔تصویر: Gleb Gavrik

سوبارو کاریں بنانے والی کمپنی فیوجی ہیوی انڈسٹری کا کہنا ہے کہ اس کے اس فیصلے کی وجہ عالمی مالیاتی بحران کے باعث گاڑیوں کی فروخت میں ڈرامائی کمی کا رجحان ہے۔

Der Honda Civic Hybrid
دنیا بھر کے کار ساز ادارے اس وقت شدید مالیاتی پریشانی میں مبتلا ہیںتصویر: Honda

کمپنی کے اعلی ترین عہدیدارایکاؤ موری (Ikau Mori) نے ایک بیان میں کہا کہ سوبارو کے ورلڈ ریلی چیمپئین شپ میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے کا اطلاق فوری طور پر کیا جا رہا ہے۔

دنیا بھر کے کار ساز ادارے اس وقت شدید مالیاتی پریشانی میں مبتلا ہیں اور اخراجات کی مد میں کمی کے ذریعے اس مالی دباؤ سے نکلنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

عالمی مالیاتی بحران کے تناظر میں سوبارو کے تازہ اعلان سے فقط ایک روز قبل سوزوکی موٹرز نے ورلڈ ریسنگ چیمپئین شپ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Honda steigt aus der Formel 1 aus
ہونڈا نے بھی مالیاتی بحران کے سبب فارمولا ون چیمپئین شپ سے اپنا نام واپس لے لیا تھا۔تصویر: AP

سوزوکی موٹر کمپنی نے بھی یہی کہا تھا کہ یہ فیصلہ دنیا بھر میں سوزوکی گاڑیوں کی فروخت میں کمی کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

تقریبا دس روز قبل ایک اور جاپانی کار ساز ادارے ہونڈا نے بھی مالیاتی بحران کے سبب فارمولا ون چیمپئین شپ سے اپنا نام واپس لے لیا تھا۔ سوزوکی نے ابھی رواں سال کے دوران پہلی مرتبہ ورلڈ ریلی چیمپئین شپ میں بھرپور طریقے سے شرکت کی تھی۔

سوباروُ کی جانب سے فیصلے کو ورلڈ ریلی چیمپئین شپ کے لئے ایک بڑے نقصان سے تعبیر کیا جارہا ہے۔