1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سوکر برگ نئے سال میں کیا کریں گے؟

عاطف بلوچ4 جنوری 2016

مارک سوکربرگ نے سن 2016 کے لیے کچھ نئے عہدوپیمان کیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ہر ماہ دو کتابیں پڑھیں گے، روز ایک نئے شخص سے ملیں گے اور مینڈران چینی سیکھیں گے۔ انہوں نے ایک اور دلچسپ عہد بھی کیا ہے۔

https://p.dw.com/p/1HXlQ
Mark Zuckerberg Gründer Facebook Porträt Archiv
تصویر: picture-alliance/AP Photo

سماجی رابطوں کی معروف ویب سائٹ فیس بک کے بانی اور چیف ایگزیکٹیو مارک سوکر برگ بھی دیگر لوگوں کی طرح ہر سال اپنے لیے نئے چیلنجز کا انتخاب کرتے ہیں۔

سوکر برگ کی زندگی انتہائی مصروف ہے اور وہ فیس بک کے معاملات میں کچھ زیادہ ہی الجھے رہتے ہیں۔ تاہم سن 2016 کے دوران انہوں نے کچھ نئے چیلنجوں سے نمٹنے کا اعلان کیا ہے۔

اس برس وہ دیگر کئی کاموں کے ساتھ ایک انوکھا کام بھی کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ ذہانت کا ایک مصنوعی نظام تخلیق کرنا چاہتے ہیں، جو ان کے گھر کے معاملات کی دیکھ بھال کر سکے۔

سوکر برگ نے کہا ہے کہ وہ موجودہ ٹیکنالوجی کی پڑتال سے ایک نیا پراجیکٹ شروع کریں گے تاکہ یہ مصنوعی نظام ان کی آواز کو مکمل طور پر سمجھ سکے اور ان کے احکامات پر عمل پیرا ہو سکے۔

سوکر برگ چاہتے ہیں کہ مصنوعی ذہانت کا یہ نظام ان کے گھر میں روشنیوں، میوزک اور ٹمپریچر کے علاوہ دیگر اہم کاموں کی ذمہ داری سنبھال لے۔

اس کے علاوہ سوکر برگ نئے سال کے دوران نئے لوگوں سے ملاقات کے بھی خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ روزانہ ایک نئے شخص سے ملنے کی کوشش بھی کریں گے۔

سوکر برگ دو ہزار سولہ کے دوران ہر ماہ دو کتابیں پڑھنے کے بھی متمنی ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ یوں ان کی معلومات میں اضافہ ہو گا۔ مزید براں وہ ایک نئی زبان بھی سیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ اس برس مینڈران چینی زبان سکیھنے کی کوشش بھی کریں گے۔

Zuckerberg Chan Baby Facebook Internet
سوکر برگ حال ہی میں باپ بنے ہیںتصویر: picture-alliance/dpa

اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر یہ معلومات فراہم کرتے ہوئے سوکر برگ نے کہا کہ رواں برس کے ان نئے چیلنجز کے بارے میں وہ لوگوں کو مطلع کرتے رہیں گے۔

اس برس سوکر برگ کے چیلنج ان کے معمول کے کاموں سے ذرا ہٹ کر ہیں۔ اب دیکھنا ہے کہ آیا وہ ان عہدوپیمان کو کس حد تک پورا کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید