1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سٹی بینک کے لئے ہنگامی امداد

24 نومبر 2008

امریکی حکومت نے مالی مشکلات کے شکار بینک سٹی گروپ کی مدد کا فیصلہ کرتے ہوئے کئی دیگراقدامات کے علاوہ دنیا کے اس دوسرے سب سے بڑے بینک کے بہت سے حصص 20 بلین ڈالر کے عوض خرید لینے کا اعلان کیا ہے۔

https://p.dw.com/p/G1Ic
امریکی حکومت کو خدشہ ہے کہ اس بینک کے دیوالیہ ہونے کی صورت میں امریکی معیشت پر انتہائی منفی اثرات پڑیں گے۔تصویر: AP

امریکی وزارت خزانہ اور مرکزی بینک کے بیانات کے مطابق اس طرح واشنگٹن حکومت پرخطر قرضوں اور شیئرز کے حوالے سے 300 بلین ڈالر مالیت تک کی ضمانتیں بھی مہیا کرے گی۔ قبل ازیں سٹی گروپ کے شیئرزکی قیمت میں ایک ہفتہ میں 60 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی تھی

امریکی حکومت کو خدشہ ہے کہ اس بینک کے دیوالیہ ہونے کی صورت میں امریکی معیشت پر انتہائی منفی اثرات پڑیں گے۔

امدادی رقم امریکی کی جانب سے مالیاتی بحران کا شکار کمپنیوں کےلئے پہلے سے منظور کردہ سات سو بلین ڈالر کے امدادی پیکیج سے نکالی جائے گی۔

انہی بحرانی حالات میں اس بینک نے اپنے ہاں روزگار کے 53 ہزار مواقع ختم کردینے کا اعلان بھی کردیا تھا۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل اسی بینک سے تئیس ہزارملازموں کو فارغ کیا گیا تھا۔