1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سپریم کورٹ کا فیصلہ، سوشل میڈیا پر ردعمل

15 دسمبر 2017

پاکستانی سپریم کورٹ نے آج پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور پارٹی کے جنرل سیکریٹری جہانگیر ترین کی نااہلی کے لیے دائر درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔ اس کے مطابق عمران خان اہل اور جہانگیر ترین نا اہل قرار دیئے گئے۔

https://p.dw.com/p/2pRka
Pakistan Oppositionsführer Imran Khan vor Oberster Gerichtshof in Islamabad
تصویر: picture-alliance/AP Photo/B.K. Bangash

سپریم کورٹ کی جانب سے اس معاملے پر فیصلہ سنائے جانے کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا تھا۔ اور آج اس انتظار کے اختتام پر پاکستان میں ہر طبقے اور شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد اپنی رائے کا اظہار کرنے میں سوشل میڈیا کا سہارا لے رہے ہیں۔

فیصلہ آنے کے بعد سے سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ کے ساتھ عمران خان، جہانگیر ترین اور سپریم کورٹ ٹاپ ٹرینڈنگ موضوعاعات ہیں۔

تا حیات نا اہل قرار دیے جانے والے جہانگیر ترین اپنی ٹوئیٹ میں کہتے ہیں کہ انہوں نے اپنی پوری طاقت سے پاکستان اور تحریک انصاف کی بہتری کے لیے کام کیا ہے۔

Indien PTI head Imran Khan and the woman is Firdaus Ashiq Awan
عمران خان کے دائیں جانب جہانگیر ترین بیٹھے ہوئے ہیںتصویر: twitter.com/PTIofficial

پی ٹی آئی کے رہمنا اسد عمر اپنی ٹوئیٹ میں لکھتے ہیں کہ وہ جہانگیر ترین کے خلاف اس فیصلے پر افسردہ ہیں۔

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹرطاہر القادری کے آفیشل ٹوئیٹر پیج پر اِس فیصلے کے حوالے سے عمران خان کو مبارکباد پیش کی۔

مریم نواز آج کے فیصلے کے حوالے سے ٹوئیٹ کرتی ہیں،

پاکستانی صحافی اور اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کرنےوالی ماروی سرمد اپنی ٹوئیٹ میں لکھتی ہیں کہ جہانگر ترین کے خلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ عارضی محسوس ہوتا ہے۔

پاکستانی ٹیلی وژن کی معروف شخصیت اور تحریک انصاف سے منسلک سینئیر ایڈوکیٹ نعیم بخاری نے سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر جمائما خان کا شکریہ ادا کیا۔