1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سپین، 14 سالہ لڑکی قتل کے الزام میں گرفتار

5 اپریل 2010

سپین کے شہر ٹالیڈو میں سرکاری ‌ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک 14 سالہ لڑکی کو اپنی سکول فیلو کو قتل کرنے کے الزا م میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/MnTa

قتل کی جانے والی 13 سال کرسٹینا مارٹن کو پیر کے روز ٹالیڈو شہر کے قریبی علاقے سیسنا میں دفنا دیا گیا۔ کرسٹینا کی لاش اتوار کے روزایک گڑھے سے ملی تھی۔

ڈاکٹرز کے مطابق کرسٹینا کی موت زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے ہوئی کیونکہ اسے کسی تیز دھار آلے سے مارا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق کرسٹینا کی سکول فیلو کو گرفتار کر لیاگیا ہے جس کےحوالے سے انہیں اطلاع ملی تھی کہ ان دونوں لڑکیوں کے آپس میں تعلقات کشیدہ تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اگر الزام درست ثابت ہو جاتا ہے کہ تو گرفتار کی جانے والی لڑکی پانچ سال تک یوتھ سینٹر میں قید رہے گی۔

رپورٹ : بخت زمان

ادارت : افسر اعوان