1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سیاچن پر کوہ پیمائی، پاکستان کا شدید اعتراض

18 جون 2008

پاکستان کے اعتراضات کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے بھارت نے سیاچن کے متنازعہ برفیلے پہاڑوں کو دوسرے برس بھی عام افراد کے لیے کو ہ پیمائی کے لیے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

https://p.dw.com/p/ELwk
سیاچن پر بھارت اور پاکستان دونوں اپنا حق جتاتے ہیںتصویر: APTN
اکتوبر نومبر میں عام افراد کی کوہ پیمائی سے قبل پچیس جون سے سات جولائی تک بھارتی افواج خود اس طرح کی مشق کا ارادہ رکھتی ہیں۔ دفاعی مبصرین کے مطابق چین اور پاکستان کو اعتماد میں لیے بغیر، اور سیاچن کا تنازعہ حل کیے بغیر، سیاچن پر اس نوعیت کی سرگرمیاں بھارت کی جانب سے علاقے میں اپنی بالادستی ثابت کرنے کا ایک طریقہ ہے۔ ہمارے ساتھی عابد حسین نے اس موضوع پر بات کی دفاعی امور کے ماہر ڈاکٹر پرویز اقبال چیمہ سے۔