1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سیکورٹی خدشات : پاکستان کا دورہ بنگلا دیش منسوخ

18 مارچ 2009

حکام کی طرف سے مناسب سیکورٹی مہیا نہ کرسکنے کی بنا پر بنگلا دیش نے پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کو دورہ منسوخ کر دیا ہے۔

https://p.dw.com/p/HEVq
تصویر: AP

بنگلا دیشی کھیلوں کے وزیر احد علی سرکار نے کہا ہے کہ بنگلا دیش کے موجودہ حالات میں سیکورٹی کے مناسب انتظامات مہیا نہ کرسکنے کے نتیجے میں کسی بھی ٹیم کو ملک کا دورہ کرنے کے لئے نہیں کہا جا سکتا۔ پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلا دیش دس مارچ سے شروع ہونا تھا تاہم ملک میں بغاوت کے بعد اس دورے کو موخر کر دیا گیا تھا۔

بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ جیسے ہی حالات بہتر ہوتے ہیں تو نئے سرے سے اس دورے کا اہتمام کیا جائے گا۔ بنگلا دیشی حکام نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ ہونے والی بغاوت میں ملوث مفرور افراد کی تلاش ابھی جاری ہے اور اس ماحول میں کسی مہمان ٹیم کو ملک میں دعوت دے کر کوئی بھی خطرہ مول نہیں لیا جا سکتا۔