1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

شجرکاری کا عالمی ریکارڈ بنانے کی منصوبہ بندی

15 جولائی 2009

پاکستان کے وفاقی وزیر ماحولیات حمید اﷲ آفریدی نے کہا ہے کہ ان کی وزارت نے ایک دن میں زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر عالمی ریکارڈ توڑنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔

https://p.dw.com/p/Ions
پاکستان کے ساحلی علاقے میں یہ پودے لگائے جا رہے ہیںتصویر: AP

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے کراچی میں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سند ھ کے ساحلی علاقے کیٹی بندر (ضلع ٹھٹہ ) میں مینگروؤز کے درخت لگانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ وفاقی وزیر ماحولیات نے کہا کہ پندرہ جولائی کو کیٹی بندر میں ایک دن میں 4 لاکھ 47 ہزار 894 سے زیادہ درخت لگا کر بھارت کا جون 2009 ء کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس مقصد کےلئے 300 افراد 24 گھنٹوں کے دوران قدرتی روشنی میں یہ پودے لگائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پودے لگانے کے عمل کی نگرانی کےلئے گینزبک آف ورلڈ رےکارڈ کی جانب سے غیر جانبدار ججز کا تقرر کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے معاشرے کے تمام طبقات اور مختلف سرکاری اور نجی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک میں جنگلات کی ترقی اور شجرکاری کی مہم کو کامیاب کریں۔

واضح رہے کہ صدر آصف علی زرداری پیپلز پارٹی کے سابقہ دور میں وزیر ماحولیات رہ چکے ہیں اس وقت بھی ان کی تمام توجہ شجر کاری اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے پر مرکوز تھی۔ یہ دونوں چیزیں تو ملک سے ختم نہیں ہو سکیں لیکن اس حوالے سے کئی اسکینڈل منظر عام پر ضرور آئے، کیونکہ ماحولیات کو بہتر بنانے کےلئے بین الاقوامی ڈونر ایجنسیاں تیسری دنیا کے ممالک کو پر کشش مالی امداد فراہم کر تی ہیں۔

رپورٹ : رفعت سعید، کراچی

ادارت : عاطف توقیر