1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

شعبہ اردو کا تازہ انعامی مقابلہ

13 جون 2006
https://p.dw.com/p/DYOt
تصویر: AP

اگر آپ کو اپنی معلومات اور مقدر پر بھروسہ ہے تو اِس بار بھی ہمارے ایک سوال کا درست جواب دے کر آپ ایک قیمتی اور خوبصورت انعام کے حقدار بن سکتے ہیں۔

سوال : جیسا کہ آپ جانتے ہیں، جرمنی میں منعقد ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ میں 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ اِن میں سے زیادہ تر ٹیموں کا تعلق یورپ سے ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ ٹورنامنٹ میں شریک کتنی ٹیموں کا تعلق ایشیا سے ہے؟

تین، چار یا پانچ کا

اگر آپ ہمارے پروگرام باقاعدگی سے سنتے رہے ہیں، تو درست جواب کا انتخاب آپ کے لئے مشکل نہیں ہو گا۔ جیتنے والوں میں ایک ریڈیو سیٹ اور متعدد دیگر انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

آپ اپنے حل ایک پوسٹ کارڈ یا اپنے خط کے ساتھ کسی علٰیحدہ کاغذ پر لکھ کر آج ہی روانہ کر دیجئے۔

انعامات جیتنے والوں کا انتخاب اِس مرتبہ بھی قرعہ اندازی سے کیا جائے گا۔

اِس انعامی مقابلے میں شرکت کی آخری تاریخ ہے : 30 جون ۔

آپ اپنے حل ہمیں کراچی، نئی دہلی، ڈھاکہ یا براہِ راست کولون کے پتے پر بھیج سکتے ہیں ۔ یہ پتے ہر روز پروگرام کے اختتام پر نشر کئے جاتے ہیں۔