1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

شعبہ اردو کا تازہ انعامی مقابلہ

11 اپریل 2006
https://p.dw.com/p/DYOu
تصویر: AP

اِس مرتبہ بھی ہمارے دو ماہی انعامی مقابلے کا سوال فٹ بال ورلڈ کپ کے بارے میں ہے۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں ، اِس سال 9 جون کو ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ جرمن شہر میونخ میں کھیلا جائے گا۔ لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ 9 جولائی کو اِس ورلڈ کپ کا فائنل کس شہر میں کھیلا جائے گا : کولون برلن یا ہیمبرگ میں ؟

ہمیں امید ہے کہ درست جواب کا انتخاب آپ کے لئے مشکل نہیں ہو گا۔ آپ اپنا جواب ایک پوسٹ کارڈ ، ای میل یا خط کے ساتھ کسی علیحدہ کاغذ پر لکھ کر آج ہی ہمیں روانہ کر دیں۔

آپ اپنے حل ہمیں کراچی ، نئی دہلی ، ڈھاکہ یا براہ راست بون کے پتے پر بھی بھیج سکتے ہیں۔ یہ پتے ہماری اِس Website پر بھی موجود ہیں اور ہماری روزانہ دونوں مجالس کے اختتام پر بھی نشر کئے جاتے ہیں۔