1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

شعیب اختر کی دھواں دھار واپسی , کولکتہ کی جیت

13 مئی 2008

منگل کے دن شعیب اختر نے انڈین پرمیئر لیگ میں پہلے ہی میچ میں دھواں دھار باولنگ سے سب کو حیران کر دیا۔ اپنے پہلے سپل میں انہوں نے تین اوروں میں گیارہ رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو باہر کر دیا۔

https://p.dw.com/p/DzFA
شعیب اختر چھا گئےتصویر: AP

انڈین لیگ کے پینتیسویں میچ میں شاہ رخ خان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز بمقابلہ دہلی ڈئر ڈیولزمد کو چوبیس رنز سے شکست دے دی ۔ کولکتہ نے پہلے کھیلتے ہوئے ایک سو تنتیس رنز بنائے جس میں سلمان بٹ کے شاندار اڑتالیس رنز شامل رہے۔ جبکہ دہلی مقررہ بیس اوروں میں ای سو دس رنز بر ڈھیر ہو گئی۔

جب دہلی نے بلے بازی شروع کی تو شعیب اختر نے بھارتی سٹار کھلاڑیوں شہواگ، گوتم گھمبیر، تیواری اور اے بی ڈیولیئرز کو پویلین کا راستہ دیکھا کر سب کو حیران کر دیا۔