1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

شعیب اور آصف کو بھول جائیں

28 فروری 2007

پاکستان کے سابق کپتان جاوید میانداد نے پاکستانی ٹیم کو مشورہ دیا ہے کہ وہ تیزرفتار باؤ‎لر شعیب اختر اور محمد آصف پر توجہ مرکوز کرنے کے بجائے ورلڈ کپ پر توجہ دیں۔

https://p.dw.com/p/DYN6

سابق کپتان نےاایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستانی ٹیم کو شعیب اور آصف کے بغیر ہی ورلڈ کپ کی تیاری کرنی چاہے۔ کیونکہ ان دونوں کی ورلڈ کپ میں شرکت ابھی تک غیر یقینی ہے۔ اس وقت یہ دونوں باؤلر لندن میں اپنے گھٹنے اور کہنی کے علاج کے سلسلے میں لندن میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئی حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے اسپنرز کو ٹیم میں شامل کرنا چاہے اور اگر ٹیم میں لیگ اسپنر دانش کنیریا کے ساتھ اسپنررعبدلرحمن کو شامل کرلیا جائے تو بہتر ہو گا۔
دوسری طرف کپتان انضمام الحق نے کہا کہ اگرہمیں شعیب اختر اور محمد آصف کے بغیر ٹورنامنٹ کھیلنا پڑا تو ہمارے جیتنے کے امکانات بہت کم ہیں کیونکہ یہ ہمارے سٹرائکر باؤ‎لر ہیں اور میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔