1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

شمالی آئرلینڈ میں دو افراد گرفتار

11 مارچ 2009

شمالی آئرلینڈ میں پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے پیر کی رات ایک پولیس افسر کے قتل کے واقعے میں دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

https://p.dw.com/p/HA08
تصویر: picture-alliance/ dpa

آئرش رپبلکن آرمی IRA سے علیحدہ ہونے والے ایک باغی گروپ نے مزکورہ پولیس افسر کو قتل کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی تھی۔ خود کو اصل آئرش رپبلکن آرمی بتانے والے اس گروپ کا کہنا ہے کہ ایسے حملوں کے سلسلے کو تب تک جاری رکھا جائے گا جب تک شمالی آئرلینڈ میں برطانیہ موجود رہے گا۔

پیر کے واقعے سے محض 48 گھنٹے قبل ایک اور مسلح گروپ نے آئرلینڈ میں دو برطانوی فوجی اہلکاروں پر فائرنگ کرکے انہیں ہلاک کردیا تھا۔ فرسٹ منسٹر پیٹر رابنسن نے کہا کہ پرتشّدد واقعات آئرلینڈ میں امن عمل کو نقصان نہیں پہنچاسکتے ہیں۔ آئرلینڈ میں 1998ء کے بعد برطانوی فوجیوں پر حملہ کرنے کا یہ پہلا ایسا واقعہ ہے۔

کئی دہائیوں تک جاری فرقہ وارانہ فسادات کے بعد 1998ء میں برطانوی پروٹیسٹنٹس اور آئرش کیتھولک سیاست دانوں نے ’’گوڈ فرائی ڈے‘‘ نامی امن معاہدے پر دستخط کردئے تھے۔