1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

شمالی عراق کے حملوں میں کم از کم 500 انسان ہلاک

16 اگست 2007

شمالی عراق میں ہولناک دہشت پسندانہ حملوں کے دو روز بعد یہ بات واضح ترہوتی جا رہی ہے کہ یہ خونریز واردات کتنے بڑے پیمانے پر ہوئی ہے۔ہسپتال کے ڈاکٹروں کی جانب سے بتائے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق دو دیہات پر ہونے والے اِن حملوں میں کم از کم 500 انسان ہلاک ہوئے۔ دہشت گردوں نے یزیدی اقلیتی فرقے کے ارکان کو نشانہ بنانے کے لئے منگل کی شام کو بارود سے بھری ہوئی کئی گاڑیاں دھماکے سے اڑا دی تھیں۔

https://p.dw.com/p/DYGf
عراق میں آئے روز ایسے ہولناک بم حملے ہو رہے ہیں۔ فائل فوٹو
عراق میں آئے روز ایسے ہولناک بم حملے ہو رہے ہیں۔ فائل فوٹوتصویر: AP

اِن دھماکوں کے نتیجے میں ایک مربع کلومیٹر کے علاقے میں تمام مکانات تباہ ہو گئے، جن کے ملبے سے مزید ساٹھ لاشیں ملنے کا امکان ہے۔ اِس واردات پر بغداد کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر بھی غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بن کی مُون نے اِن پے در پے بم حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔