1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

شمالی کوریا نے اپنا ایٹمی پروگرام ترک کرنے کا اشارہ دیا ہے

M.Siddiqi/ Ad8 فروری 2007

pyongyang کے مرکزی مزاکرات کار Kim Kye-Gwan کے مطابق تخفیفِ اسلحے کے فیصلے کا انحصار امریکہ پر ہو گا

https://p.dw.com/p/DYHn
چینی دارلحکومت Beijing میں چھ فریقی مزاکرات کے نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے۔ امریکی مندوب Christopher Hill نے قبل ازیں یہ امید ظاہر کی تھی کہ شمالی کوریا کو اقتصادی اور سیکیورٹی مراعات کے بدلے اپنا جوہری پروگرام ترک کرنے پر راضی کیا جا سکتا ہے۔ اِن مزاکرات میں چین، جاپان، روس، امریکہ اور دونوں کوریائی ریاستیں شامل ہیں۔ چار ماہ قبل شمالی کوریا نے اپنا پہلا جوہری تجربہ کر کے اِس معاملے کو مزید سنگین بنا دیا تھا۔ شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام کے مسئلے کے حل کے لئے سن 2003 میں شروع ہونے والا یہ مزاکراتی عمل اب تک ناکام رہا ہے