1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

شمالی کوریا نے جوہری تجربہ کیا بھی ہے یا نہیں؟

16 اکتوبر 2006

ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی IAEA نے کہا ہے کہ ابھی تک اس کو یہ یقین نہیں ہے کہ شمالی کوریا نے زیر زمین ایٹمی دھماکہ کیا بھی ہے یا نہیں۔IAEA کے حفاظتی پروگرام کے ڈپٹی ڈائریکٹر Olli Heinonen نے کہا ہے کہ میرا نہیں خیال کے شمالی کوریا کے حکام کے علاوہ دنیا میںکسی کو یہ پتا ہو گاکہ اس ایٹمی تجربے میں کتنا جوہری مواد استعمال کیا گیا ہے۔ بعض ماہرین اسے چھوٹے پیمانے پر ایک ناکام تجربے سے بھی تعبیر کر رہے ہیں۔ دوسری طرف ا

https://p.dw.com/p/DYIX
تصویر: AP

�ٹمی توانائی کے عالمی ادارے IAEA کے ڈائریکٹر جنرل محمد البرادعی نے خبردار کیا ہے کہ مزید 30 ایسے ممالک ہیں جن کے پاس تھوڑے عرصے میں جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت ہو سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا ان ممالک کے پاس ذرائع بھی ہیں اور وہ جانتے بھی ہیں کہ کس طرح سے یورینیم کو افزودہ کیا جاتا ہے۔ البرادعی ایٹمی توانائی کے پر امن مقاصد کو یقینی بنانے کے لئے حفاظتی طریقوں پر غور کرنے کے لئے بلائے گئے ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔