1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

شمالی کوریا کے میزائل تجربے ناکام، امریکا

26 اگست 2017

شمالی کوریا نے آج ہفتے کے روز اپنے جوہری اور میزائل منصوبوں کو تیزی سے توسیع دیتے ہوئے متعدد نئے راکٹ تجربے کیے ہیں۔ ان تجربوں کی کامیابی کے حوالے سے جنوبی کوریا اور امریکی حکام کے دعوے مختلف ہیں۔

https://p.dw.com/p/2isTk
Nordkorea Pjöngjang Militärplakat
تصویر: imago/Kyodo News

بحرالکاہل میں امریکی کمانڈ نے ایک بیان میں کہا کہ شمالی کوریا کی جانب سے درمیانے فاصلے تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے تین میزائل داغے گئے۔ ان میں سے دو نامعلوم فاصلہ طے کرنے کے بعد جبکہ ایک داغے جانے کے فوری بعد تباہ ہو گیا۔ اس بیان میں ان تینوں میزائل تجربوں کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہ گیا کہ یہ میزائل گوام میں امریکی فوجی چھاؤنی کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہیں۔

Nordkorea Raketentest
تصویر: Reuters/KCNA

دوسری جانب جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر نے اپنے بیان میں کہا کہ پیونگ یانگ نے غالباً اپنے تین سو ملی میٹر آرٹلری میزائل نظام کو آزمایا ہے۔ ملکی فوج نے ان تجربوں کی ناکامی کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی۔ تاہم یہ ضرور بتایا کہ یہ راکٹ شمالی کوریا کے مشرقی ساحلوں سے فائر کیے گئے تھے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شمالی کوریا کے ان نئے تجربات کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔ اس تناظر میں انہوں نے کہا، ’’ہم صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں‘‘۔ ٹرمپ پہلے ہی شمالی کوریا کو ’’آگ اور غصے‘‘ کی دھمکی دے چکے ہیں

شمالی کوريا کو ’آگ اور غصے‘ کا سامنا ہے، ٹرمپ

امریکا اور شمالی کوریا کشیدگی میں کمی کی کوشش کریں، چین

شمالی کوریائی میزائل میں یوکرائنی راکٹ انجن، کییف کی تردید

شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے نے بتایا کہ ملکی رہنما کم یونگ ان نے آج ہفتے کی صبح ملکی فوج کے اس خصوصی دستے کی تربیت دیکھی، جو جنگ کی صورت میں جوابی کارروائی کرتے ہوئے مغربی ساحلوں کے قریب جنوبی کوریائی جزائر پر حملہ کرے گا۔

 

 

شمالی کوریا میں فوجی پریڈ کے مناظر