1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’شمعون پیریز ترکی میں‘

12 نومبر 2007

اسرائیلی صدر شمعون پیریز نے اس ماہ کے آخر میں امریکہ میں ہونے والی مشرق وسطی امن کانفرنس میں شرکت کو موئثر بنانے پر زور دیا ہے۔

https://p.dw.com/p/DYGF
تصویر: AP

ترکی پہنچنے پر اسرائیلی صدر نے اپنے ہم منسب عبداللہ گل سے ملاقات کی ۔ اس ملاقات کے بعد اسرائیلی صدر شمعون پیریز نے کہا ہے کہ ترکی کی سفارتی کوششوں سے مستقبل میں مشرق وسطیٰ میں امن کوشوں کو فروغ مل سکتا ہے اور امریکی شہر اناپولس میں ہونے والی کانفرنس میں اسرائیل اس تنازعے کے خاتمے کا متمنی ہے۔ ترکی کے صدر عبداللہ گل نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ حزب اللہ کے قبضے میں موجود دو اسرائیلی فوجیوں کی رہائی کے لیئے رابطوں میں تیزی لائےگا۔ امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر اناپولس میں مشرق وسطیٰ کانفرنس کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ترکی کے صدر عبد اللہ گل کا کہنا تھا کہ اس کانفرنس کی کامیابی سے فریقین کے درمیان مزید رابطوں اور مذاکرات کا عمل بہتر خطوط پر استوار ہو گا۔ پریس کانفرنس کے دوران اسرائیل اور ترکی کے صدور نے اِس ضرورت پر بھی زور دیا کہ اناپولس کانفرنس میں زیادہ سے زیادہ ملکوں کو شریک کیا جائے۔ فلسطین کے صدر محمود عباس بھی کل ترکی پہنچ رہے ہیں۔ وہ کل سے ترکی میں ہونے والی سہ فریقی بات چیت میں حصہ لیں گے۔اس بات چیت کے علاوہ تینوں ملکوں کے لیڈر مغربی کنارے میں ترکی کے صنعت کاروں کی جانب سے ایک بین الاقوامی صنعتی زون کے معائے پر دستخط بھی کریں گے۔اس مناسبت سے اسرائیلی صدر کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے میں اقتصادی سرگرمیوں کو ترکی جانب سے فروغ ملنے سے باہمی رابطوں میں بھی بہتری آئے گی۔