1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

صدام حسین آج بھی کمرہ عدالت سے باہر

26 ستمبر 2006

آج عراق کے صدر صدام حسین اور ان کے چھ ساتھیوں کو ایک بار پھر چیف جج العریبی الخلیفہ کے حکم پر کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا گیا۔کمرہ عدالت سے باہر نکالنے سے پہلے چیف جج نے صدام حسین کو اخلاقی حدود میں رہنے کی وارننگ دی تھی۔صدام حسین اور ان کے ساتھیوں کا دفاع کرنے والے وکلاءپہلے ہی اس مقدمے میں حکومت کی مداخلت کی وجہ سے عدالت کا بائیکاٹ کر چکے ہیں۔ادھر آج عراقی پارلیمنٹ میں شیعہ اور کُرد ممبران کی طرف سے پیش کیے جانے

https://p.dw.com/p/DYJ5
تصویر: AP

�الے داخلی خود مختاری کے بل پر بحث و گفتگو اس وقت ہنگامہ آرائی اور چیخ و پکار میں تبدیل ہو گئی جب سنی اراکین نے کرد ممبران کی طرف سے نسبتازیادہ انتہاپسندانہ بل پر شدید غصہ کا اظہار کیا۔اراکین پارلیمنٹ نے کرد ممبران کے بل کو مسترد کرنے کے بعد شیعہ اراکین کے بل پر غور کرنا شروع کر دیا ہے۔دریں اثنا عراقی صدر جلال طالبانی نے دوسرے ممالک کو عراق کے داخلی معاملات میں مداخلت کرنے سے خبردار کیا ہے۔انہوں نے خاص طور پر ترکی ، شام اور ایران کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ان ممالک کو عراق کی قومی حاکمیت اور خودمختاری کا احترام کرنا چاہیے۔