1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

صدام حسین کو جلد از جلد پھانسی دئے جانے کا امکان

28 دسمبر 2006

عراقی حکومت سابق حکمران صدام حسین کے خلاف سزائے موت پر، جس کی حال ہی میں توثیق کی گئی ہے، سرعت کے ساتھ عملدرآمد کروانا چاہتی ہے۔ وزیر اعظم نوری المالکی کی جماعت کی جانب سے سرکاری طور پر بتایا گیا ہے کہ پھانسی کی سزا پر عملدرآمد جلد از جلد کیا جا ئےگا۔ المالکی کے ایک قریبی ساتھی کے مطابق غالباً تیس روز کی مہلت مکمل ہونے کا بھی انتظار نہیں کیا جائے گا۔

https://p.dw.com/p/DYHw
تصویر: AP

پھانسی کے دِن تک معزول عراقی صدر امریکی حراست میں رہیں گے۔ منگل کے روز ایک اپیل کورٹ نے صدام حسین کو پانچ نومبر کو سنائی جانے والی سزائے موت کی توثیق کر دی تھی۔

اِسی دوران بغداد میں جمعرات کے روز نئے حملوں میں کم از کم سترہ افراد ہلاک اور تقریباً ساٹھ زخمی ہو گئے۔