1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

صدام حسین کے خلاف عدالتی کارروائی انجام کی طرف بڑھتی ہوئی

27 جولائی 2006

عراق میں سابق حکمران صدام حسین کے خلاف مقدمے کی کارروائی 16 اکتوبر تک کے لئے ملتوی کر دی گئی ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ تب سابق آمر اور سات ساتھی ملزمان کے خلاف مقدمے کا کوئی فیصلہ بھی سنا دیا جائے گا۔

https://p.dw.com/p/DYKe
تصویر: AP

آج کی کارروائی کے دوران صدام حسین عدالت کے کمرے میں موجود نہیں تھے۔ البتہ اُن کی جگہ سابق نائب صدر طٰہٰ یاسین رمضان اور انقلابی عدالت کے سابق چیئرمین عواد حامد البندر عدالت میں حاضر تھے۔ دونوں کا کہنا تھا کہ یہ مقدمہ غیر قانونی ہے۔

سن 1982ء میں دُجَیل نامی گاﺅں میں شیعہ مسلمانوں کے قتلِ عام کے الزام میں اِن سب کو موت کی سزا ہو سکتی ہے۔ اگست میں صدام حسین کےخلاف کردوں کی نسل کُشی کے الزام میں ایک دوسرے مقدمے کی کارروائی شروع ہو گی۔

دریں اثناء بغداد کے وَسط میں ایک اور بم دھماکے اور کئی ایک گرینیڈ حملوں کے نتیجے میں کم از کم 31 افراد مارے گئے ہیں۔ اِس سے پہلے عراقی وزیرِ اعظم نوری المالکی نے امریکی کانگریس سے اپنے خطاب میں اِس بات پر زور دیا کہ عراق بدستور دہشت گردی کے خلاف بھرپور اقدامات کا عزم رکھتا ہے۔