1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

صدر پاکستان پرویز مشرف کے دورہ چین کی

14 اپریل 2008

صدر مشرف کا چھ روزہ دورہ چین پندرہ اپریل کو اختتام پزیر ہو رہا ہے ۔ اس دوران صدر مشرف نے اقتصادی معاملات پر تعاون کے ساتھ ساتھ گیس پایپ لائن، افغانستان میں سیاسی استحکام کے لئے شنگھائی تعاون کی تنظیم کے کردار اور بیجنگ اولمپک کھیلوںپرمغربی ممالک کی تنقید جسیے موضوعات پربیانات دئےہیں۔

https://p.dw.com/p/Di7O

صدر مشرف کے اس دورے میں نو منتخب اتحادی حکومت کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر دفاع چوہدری احمد مختار ان کے ساتھ ہیں۔

مبصرین کے نزدیک نو منتخب حکومت کا یہ دورہ بڑی اہمیت کا حامل ہے اور نہ صرف اقتصادی بلکہ دفاعی معاملات پر چین اور پاکستان تعلقات میں بہتری کی طرف ایک قدم ہے۔

ممتاز تجزیہ نگار اور بین الاقوامی تعلقات کے ماہر نعیم طاہر صدر مشرف کے اس دورے کے بارے میں کہتے ہیں افغانستان میں قیام امن کے لئے چین کا مثبت کردار معاملات میں بہتری کرے گا ۔