1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چہرہ اب نشہ آور گولیوں پر بھی

محمد علی خان، نیوز ایجنسی
23 اگست 2017

نیوز ایجنسی ايسوسی ايٹڈ پريس کی رپورٹوں کے مطابق جرمن پولیس نے صدر ڈونلد ٹرمپ کی آویزاں شکل والی پارٹی منشیات ’ایکسٹیسی‘ کی ہزاروں نشہ آور گولیوں کو ضبط کر لیا ہے جن کی مالیت تقریباً پینتالیس ہزار یورو ہے۔

https://p.dw.com/p/2iiSO
Polizei stellt Ecstasy-Tabletten mit Trump-Konterfei sicher
تصویر: picture-alliance/dpa/Polizei Osnabrück

پولیس کے مطابق جرمنی کے شمال مغربی شہر اوسنابروک سے  دو ملزمان، اکاون سالہ ايک باپ اور اس کے سترہ سالہ بیٹے، کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ يہ دونوں آسٹریا کی ايک رجسٹرڈ گاڑی میں سوار تھے اور دوران چیکنگ ان کے پاس سے نشہ آور گولیاں برآمد ہوئيں۔ ايک پولیس افسر نے بتایا  کے ان کے پاس سے پانچ ہزار نارنجی رنگ کی ڈونلڈ ٹرمپ کی شکل والی نشہ آور گولیاں اور نقد رقم ضبط کر لی گئی ہے۔

اس سے قبل سن 2009 میں بھی سابق صدر باراک اوباما کی شکل میں ايسی ہی نشہ آور گولیوں کو امريکی رياست ٹیکساس کی پولیس نے ظبط کیا تھا۔

ایکسٹیسی يعنی 'MDMA'' نشہ آور گولیوں کی زیادتی سے انسان ہلاک بھی ہو سکتا ہے۔ آج کل اس کا استعمال مختلف نجی محافل میں ہوتا ہے۔ عمومی طور پر اس کے نشے کی وجہ سے ہیجان پیدا ہونا چکر آنا متلی ہونا اور یاداشت کا متاثر ہوتے ہيں۔