1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

طالبان کے خلاف فوجی آپریشن کی رفتار میں کمی

21 اکتوبر 2009

جنوبی وزیرستان میں طالبان جنگجوؤں کے خلاف پاکستانی فوج کی کارروائی کی رفتار میں کمی آ گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کی وجہ دشوار گزار راستوں کے علاوہ جانی نقصان سے بچنے کے لئے احتیاط پسندی بھی شامل ہے۔

https://p.dw.com/p/KCKq
تصویر: AP

پاکستان کے شمال مغربی صوبے کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں طالبان عسکریت پسندوں خلاف سیکیورٹی فورسز کے زمینی آپریشن کا آج پانچواں روز ہے۔ اس کارروائی میں اب تک کم ازکم 113 طالبان باغیوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ فوجی ذرائع کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 15 جنگجو جبکہ تین سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو ئے ہیں۔ جنڈولہ کے علاقے کوٹکئی میں جنگجوؤں کی طرف سے سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔ دشوار گزار پہاڑی راستوں، بارودی سرنگوں اور طالبان باغیوں کے حملوں کے باعث، پاکستانی فوج نے اس آپریشن کو مشکل قرار دیتے ہوئے فوجی ترجمان نے بتایا ہے کہ آپریشن کی تکمیل میں توقعات سے زیادہ وقت بھی لگ سکتا ہے۔ دریں اثناء سیکیورٹی اہلکاروں نے کوٹکئی کے بالائی علاقوں پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شدید لڑائی کے نتیجے میں عام لوگوں کو نقل مکانی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والے دفاعی تجزیہ نگار ڈاکٹر حسن عسکری کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں سست روی کی وجہ دشوار گزار راستوں اور جنگجوؤں کی طرف سے جوابی کارروائیوں کو قرار دیا۔ حسن عسکری کے مطابق اس کی ایک اور وجہ فوج کا جانی نقصان بچانے کے لئے احتیاط پسندی بھی ہے۔

پاکستان کے معروف دفاعی تجزی نگار ڈاکٹر حسن عسکری کی ہمارے ساتھ افسر اعوان کے ساتھ مکمل گفتگو سننے کے لئے نیچے دیے گئے آڈیو لنک پر کلک کیجئے۔