1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

طرابلس میں طیارہ تباہ، 103 افراد ہلاک

12 مئی 2010
https://p.dw.com/p/NLuB

لیبیا میں ایک مسافر طیارہ تباہ ہونے کے نتیجے میں ایک سو تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ طرابلس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے حکام نےخبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ اس جہاز میں کل ایک سو چار افراد سوار تھے۔ ان میں سے صرف ایک تیرہ سالہ بچہ زندہ بچا ہے۔ چند خبر رساں اداروں نے اس واحد زندہ بچ رہنے والے بچے کی عمر نو سال بتائی ہے۔ ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق یہ بچہ ہالینڈ کا شہری ہے۔ افریقیہ ایئر کا یہ مسافر طیارہ جوہانسبرگ سے لیبیا میں طرابلس کی طرف پرواز پر تھا، جہاں طرابلس ایئر پورٹ پراترتے ہوئے وہ تباہ ہوگیا۔ افریقیہ ایئر لائنز کی ویب سائٹ پر شائع کیا گیا ہے کہ اس کمپنی کی پرواز 8U771 بدھ کی صبح مقامی وقت کے مطابق چھ بجے طرابلس کے ایئر پورٹ پر اترتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئی۔ اس پرواز میں 93 مسافروں کے علاوہ عملے کے گیارہ افراد سوار تھے۔