1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

عالمگیریت کے خلاف پُر تشدد مظاہرے

3 جون 2007

ہفتے کے روز سے جرمن شہر Rostock میں گروپ G 8 کی سربراہ کانفرنس کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ پولیس اور مظاہرین کی جھڑپوں میں اب تک پولیس کے سینکڑوں اہلکاروں سمیت تقریباً ایک ہزار افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ پولیس نے 128 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ جرمن سیاستدانوں اور کانفرنس کے منتظین نے اِن ہنگاموں کی شدید مذمت کی ہے۔

https://p.dw.com/p/DYGv
مظاہرے میں شریک ایک نقاب پوش
مظاہرے میں شریک ایک نقاب پوشتصویر: AP

عالمگیریت کے مخالف مظاہرین نے کہا ہے کہ پولیس کی طرف سے تشدد روا رکھا گیا جبکہ پولیس کے مطابق تقریباً 2000 تشدد پسند مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور پٹرول بم پھینکے۔ جواب میں پولیس نے اُن پر آنسو گیس کے گولے برسائے۔

اس سے پہلے ہزاروں پر امن مظاہرین نے عالمگیریت، غربت اور آب و ہوا میں غیر معمولی تبدیلیوں کے خلاف شہر کی سڑکوں پر احتجاجی مظاہرے کئے۔ اتوار کو مزید مظاہرے منظم کئے گئے۔