1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

عالمی سلامتی کونسل میں جرمنی کے لئے مستقل نشست کا معاملہ

11 جولائی 2006

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کوفی عنان نے عالمی سلامتی کونسل میں مستقل نشست کے لئے وفاقی جرمن حکومت کی کوششوں کی تائید و حمایت کی ہے۔ جرمن شہر بون میں چانسلر انگیلا میرکل کے ساتھ ایک ملاقات کے بعد عنان نے کہا کہ اقوامِ متحدہ میں جرمنی کا کردار قائدانہ نوعیت کا ہے۔ ایسے میں یہ غیر منصفانہ بات ہے کہ وہ ممالک سلامتی کونسل میں نہ ہوں، جو اقوامِ متحدہ کے لئے ایک اہم کردار ادا کرتے ہوں۔

https://p.dw.com/p/DYKq
کوفی عنان اور انگیلا میرکل بون میں ”یو ۔ این کیمپس“ کا افتتاح کرتے ہوئے
کوفی عنان اور انگیلا میرکل بون میں ”یو ۔ این کیمپس“ کا افتتاح کرتے ہوئےتصویر: AP

بعد ازاں ایک شاندار تقریب کے ساتھ میرکل اور عنان نے اقوامِ متحدہ کے نئے کیمپس کا افتتاح کیا۔ ڈوئچے وَیلے کی عمارت کے پہلو میں واقع کثیر منزلہ عمارت، جہاں کبھی جرمن پارلیمانی اراکین کے دفاتر ہوا کرتے تھے، اب اقوامِ متحدہ کے اُن گیارہ ذیلی اداروں کا نیا ہیڈکوارٹر ہے، جن کے دفاتر بون میں ہیں۔