1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

عالمی معیشت اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے اندازے

14 ستمبر 2006

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے مطابق عالمی معیشت میں ترقی کا رحجان اگلے برس بھی جاری رہے گا۔ سال رواں کے دوران اگر یہ شرح 5.1 فیصد رہے گی تو اگلے برس 4.9 فیصد ترقی کی امید کی جا رہی ہے۔

https://p.dw.com/p/DYJm

لیکن ساتھ ہی IMF اور عالمی بینک کے آج سنگاپور میں شروع ہونے والے موسم خزاںکے اجلاس کے موقع پر یہ نشاندہی بھی کی گئی کہ عالمی معیشت میں کہاں کہاں،کس کس طرح کی کمزوریاں پائی جاتی ہیں۔

بات اگر جرمنی کی ہو تو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ IMF نے اسی سال اپریل میں اپنے گذشتہ اقتصادی جائزے کے مقابلے میں واضح امید پسندی کا اظہار کیا ہے۔ سال رواں کے لئے اس دارے کے ماہرین نے جرمنی میں معیشی ترقی کی شرح 1,3 فیصد کی بجائے دو فیصد تک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ اگلے سال یہی شرح 1,3 فیصد تک رہنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈنے 2007 کے دوران معیشی ترقی کی یہ شرح مقابلتہً کم رہنے کی وجہ یہ بتائی ہے کہ اول تو عالمی معیشت میں پھیلاﺅ کا عمومی رحجان کم ہو جائے گا اور دوسرے یہ کہ Value Added Tax کی شرح میں پہلے ہی سے منظور کردہ اضافے کے باعث جرمن صارفین کی قوت خرید بھی کچھ کم ہو جائے گی۔ لیکن مجموعی طور پر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے اعلیٰ ترین ماہر اقتصادیات رگھو رام راجن جرمنی کی کارکردگی کے بارے میں مثبت سوچ کے حامل ہیں۔

"جرمنی ایک اچھے راستے پر گامزن ہے۔ برآمدات بھی اچھی ہیں ۔ وہاں زیادہ سرمایہ کاری بھی کی جا رہی ہے۔ تاہم صارفین کی طرف سے خریداری کا عمل بہت متاثر کن نہیں ہے۔ "