1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

عالمی یوم آب

22 مارچ 2008

ہر سال عالمی یوم آب کے موقع پر ذرائع ابلاغ میں ایسے اعداد وشمار پیش کئے جاتے ہیں کہ جو غربت کے خلاف کامیاب جنگ کے بارے میں پائے جانے والی امید افزائی پر پانی پھیر دیتے ہیں ۔

https://p.dw.com/p/DYDR
تصویر: dpa
صاف پانی ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور ا س لئے ہر اس ممکن طریقے سے فائدہ اٹھانا چاہیے کہ جس کے ذریعے غریب سے غریب تر افراد تک یہ سہولت پہنچائی جا سکے۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ پینے کے صاف پانی ہر فرد تک پہنچانا بے حد ضروری ہے۔ اسی لئے ہر سال عالمی یوم آب منایا جاتا ہے ۔ ہر سال بائیس مارچ کے دن ان افراد کو یاد کیا جاتا ہے کہ جو آج تک پینے کے صاف پانی اور نکاسی آب کی مناسب سہولیات کے انتظار میں ہیں۔ دنیا میں 1,1 ارب انسانوں تک صاف پانی کی رسائی نہیں ہے۔ 2,6 ارب انسانوں کو نکاسی آب کی مناسب سہولیات میسر نہیں ہیں۔ ہر روز 5 ہزار بچے عدم صفائی کی وجہ سے ہلاک ہو رہے ہیں ۔