1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

عراق : خود کش بم دھماکے میں کم از کم 15 افراد ہلاک

خبر رساں ادارے5 فروری 2009

شمال مشرقی عراقی صوبے دیالہ میں ایک خود کش بم دھماکے میں کم از کم پندرہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/Gnme
گزشتہ کچھ عرصے میں عراق میں بم دھماکوں کے واقعات میں کمی دیکھی گئی تھی تاہم اس دھماکے نے ایک مرتبہ پھر سیکیورٹی اہکاروں کو سوچنے پر مجبور کر دیا ہےتصویر: AP

یہ واقعہ ایک ایسے موقع پر پیش آیا ہے جب آج جمعرات ہی کے روز مقامی انتظامیہ کی جانب سے انتخابی نتائج کے اعلان بھی ہونا تھا۔ عراق میں پچھلے ہفتے 14 صوبوں میں علاقائی انتخابات ہوئے تھے۔

شمال مشرقی صوبے میں ہونے والے اس بم دھماکے میں کم از کم 15 افراد زخمی بھی ہوئے۔ عراقی پولیس کے مطابق یہ بم حملہ نیم خودمختارکردستانی علاقے کی سرحد سے ملحقہ عراقی حدود میں واقع ایک معروف ریستوراں میں کیا گیا۔

Wahlen im Irak 4
پچھلے ہفتے ہونے والے صوبائی انتخابات میں ایک عراقی ووٹ ڈالنے کے بعدتصویر: AP

حالیہ انتخابات کے موقع پر سلامتی کے حوالے سے کئی خدشات ظاہر کئے گئے تھے تاہم انتخابی عمل کے دوران کوئی بڑا واقعہ پیش نہیں آیا تھا جسے عراق میں اس سال کے اختتام پر ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے لئے بہتر شگون قرار دیا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس دھماکے سے ایک بار پھر سلامتی کے حوالے سے کئی سوالات اور خدشات نے جنم لیا ہے۔

آزاد الیکشن کمیشن کی جانب سے آج انتخابی نتائج کا اعلان متوقع ہے۔ سن 2005 میں سابق عراقی صدر صدام حسین کی حکومت کے خاتمے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب عراق کے 18 میں 14 صوبوں میں انتخابات ہوئے جن میں ریاستی گورنروں کے چناؤ کے لئے ووٹ ڈالے گئے۔