1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

عراق میں ایک بار پھر بڑے پیمانے پر ہلاکتیں

13 ستمبر 2006

عراقی پولیس کو دارالحکومت بغداد کے مختلف علاقوں سے 65 لاشیں ملی ہیں۔ اِن افراد کے ہاتھ پیر بندھے ہوئے تھے اور اِنہیں جبرو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔ خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ اِن واقعات کے پیچھے شیعہ اور سنی گروہوں کے ڈَیتھ اسکواڈز کا ہاتھ ہے۔

https://p.dw.com/p/DYJn
بغداد میں کار بم دھماکے ایک معمول ہیں۔ فائل فوٹو
بغداد میں کار بم دھماکے ایک معمول ہیں۔ فائل فوٹوتصویر: AP

اِسی دوران بغداد سے جنوب کی جانب آج دو کار بم دھماکوں اور مارٹر گرینیڈز کے حملوں میں کم از کم 39 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

آج امریکی فوج یک جانب سے بتایا گیا کہ گذشتہ دو روز کے دوران دو امریکی فوجی بھی مارے گئے۔ ان میں سے ایک فوجی کو پیر کے روز شورش زدہ انبار صوبے میں ہلاک کیا گیا جبکہ دوسرا بغداد سے جنوب کی جانب منگل کے روز سڑک کے کنارے نصب ایک بم پھٹنے سے ہلاک ہوا۔