1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

عراق میں کرفیو میں توسیع

25 نومبر 2006

عراق میں حکام نے دارالحکومت میں جمعرات کے ہولناک بم دھماکوں کے بعد نافذ کئے گئے کرفیو کی مدت بڑھا دی ہے۔ اب ہفتے کا پورا دن بھی کرفیو نافذ رہے گا۔ جمعرات کو بغداد کے شیعہ علاقے صدر سٹی میں ہونے والے خود کُش کار بم دھماکوں کے نتیجے میں 200 سے زیادہ انسان مارے گئے تھے۔

https://p.dw.com/p/DYIH
صدر سٹی کے بم دھماکوں میں مرنے والوں کی رسمِ تدفین میں شریک عراقی خواتین
صدر سٹی کے بم دھماکوں میں مرنے والوں کی رسمِ تدفین میں شریک عراقی خواتینتصویر: AP

غالباً اِنہی ہلاکتوں کا بدلہ لینے کے لئے جمعے کے روز بغداد میں مسلح افراد نے کرفیو کی پروا کئے بغیر سنی آبادی والے ایک علاقے پر دھاوا بول دیا اور متعدد سنی مساجد اور مکانات کو آگ لگا دی۔

عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ غالباً مشتعل شیعہ باشندوں کی اِس کارروائی کے دوران 30 سے زیادہ افراد مارے گئے۔ جمعے کو ہی شمالی عراق میں خود کُش حملہ آوروں کی ایک اور کارروائی میں بیس سے زیادہ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

واشنگٹن حکومت نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ تشدد کے یہ واقعات عراق کی نو منتخب جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش ہیں۔