1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

عراق میں 50 ، افراد ہلاک

1 اگست 2006

عراق میں آج بم حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں 23 عراقی سپاہیوں سمیت 50 ، افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/DYKV
تصویر: AP/DW


فوجی ذرائع کے مطابق بغداد کے شمال میں تکریت اور بیجی کے درمیان سڑک کے کنارے بم پھٹنے سے 23 فوجیوں پر مشتمل بس تباہ ہو گئی اور تمام فوجی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔بغداد میں ایک خود کش کار بم حملے میں ایک عورت سمیت 10، افراد ہلاک ہو گئے۔

دوسری طرف پولیس کے ذرائع کے مطابق ایران کے عربی ٹی وی چینل کے نمائندے عادل المنصوری کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی ہے۔ عراق پر سن 2003 میں امریکی حملے کے بعد سے اب تک 70 غیر ملکی اور عراقی صحافی ہلاک ہو چکے ہیں۔

مبصرین کا خیال ہے کہ عراق میں حالیہ بم دھماکوں اور خود کش حملوں کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کے باعث عراقی عوام میں حکومت کی طرف سے مایوسی بڑہتی جار ہی ہے۔