1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

عراق: کرکوک میں  مسلح افراد کے سرکاری عمارتوں پر حملے

صائمہ حیدر
21 اکتوبر 2016

 عراقی شہر کرکوک میں خود کش جیکٹیں پہنے ہوئے مسلح افراد نے سرکاری عمارتوں پر حملے کیے ہیں۔ کرکوک کے قریب ہوئے ایک حملے میں سولہ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔

https://p.dw.com/p/2RW6d
Irak Kirkuk Anschläge Peschmerga
عموماﹰﹰ ایسے تقریباﹰ تمام حملے اسلامک اسٹیٹ یا داعش کی جانب سے کیے جاتے رہے ہیںتصویر: Reuters/A. Rasheed
Irak Kirkuk Anschläge Peschmerga
عموماﹰﹰ ایسے تقریباﹰ تمام حملے اسلامک اسٹیٹ یا داعش کی جانب سے کیے جاتے رہے ہیںتصویر: Reuters/A. Rasheed

آج بروز جمعہ اکیس اکتوبر کو کردوں کے زیرِ کنٹرول عراقی شہر کرکوک کے قریب ایران کے زیرِ نگرانی بننے والی ایک تعمیراتی سائٹ پر ہوئے ایک حملے میں سولہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اِن حملوں کی ذمّہ داری فوری طور پر تو کسی عسکریت پسند گروہ نے قبول نہیں کی تاہم عموماﹰﹰ ایسے تقریباﹰ تمام حملے اسلامک اسٹیٹ یا داعش کی جانب سے کیے جاتے رہے ہیں۔

 خیال رہے کہ عراقی فورسز نے دوسرے بڑے عراقی شہر موصل میں اسلامک اسٹیٹ کے خلاف فوجی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جو اسلامک اسٹیٹ یا داعش کا آخری بڑا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ دیبس شہر کے ناظم عبداللہ نورالدین الصالحی نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا،’’ تین خود کش بمباروں نے دیبس میں زیرِ تعمیر ایک ایرانی پاور پلانٹ پر حملہ کیا جس میں بارہ عراقی منتظمین اور انجینئرز اور چار تکنیکی ماہرین ہلاک ہوئے۔‘‘ ایک لیفٹینینٹ کرنل نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

Irak Kirkuk Anschläge Peschmerga
ایک کرد انٹیلیجنس افسر کے مطابق صبح تین بجے چار خود کُش بمباروں نے شہر کے مرکزی ہیڈ کوارٹرز پر حملے کیےتصویر: Reuters/A. Rasheed

دیبیس کے مئیر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ایک بمبار کو خود کُش جیکٹ سے دھماکا کرنے سے قبل ہلاک کر دیا تھا جبکہ باقی دو نے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خود کو گھیرے میں لیے جانے کے بعد دھماکے سے اڑا دیا تھا۔

 اِس حملے سے چند گھنٹے قبل رائفلوں سے مسلح خود کش بمباروں کے ایک دستے نے کرکوک میں مختلف مقامات پر ‌حملے کیے تھے۔ ایک کرد انٹیلیجنس افسر کے مطابق صبح تین بجے چار خود کُش بمباروں نے شہر کے مرکزی ہیڈ کوارٹرز پر حملے کیے۔

آفیسر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورس اِن میں سے ایک حملہ آور کو ہلاک کرنے میں کامیاب ہو گئی جبکہ دیگرتین نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ کرکوک میں ایک سرکاری عہدیدار نے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ اِن حملوں کے بعد سے شہر میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔