1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائی جاری

ندیم گل13 جنوری 2009

غزہ پٹی میں اسرائیلی کارروائیاں منگل کو 18ویں روز بھی جاری رہیں۔ غزہ سٹی میں اسرائیلی فوجیوں اور حماس کے عسکریت پسندوں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔

https://p.dw.com/p/GXeI
اسرائیلی زیزور فوج کے اہلکار کارروائی کے دورانتصویر: AP

تاہم آج صبح کو اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امدادی اشیا کی ترسیل کے لئے تین گھنٹے کے لئے عارضی فائربندی رہی۔

اسرائیل کی جانب سے عارضی فائربندی کا آغاز منگل کی صبح نو بجے ہوا۔ اس دوران امدادی اشیا کے ٹرک غزہ میں داخل ہوئے۔ ریڈ کراس کے سربراہ Jacob Kellenberger بھی غزہ پہنچے۔ یورپی یونین نے بھی غزہ کے انسانی بحران کے حوالے سے ایک ڈونر کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Nahostreise Außenminister Frank-Walter Steinmeier in Ägypten mit Präsident Hosni Mubarak
جرمن وزیر خارجہ ازٹائن مائر، مصری صدر حسنی مبارک کے ہمراہتصویر: AP

اُدھر اسرائیل اور حماس کے درمیان فائربندی کے لئے عالمی کوششیں بدستور جاری ہیں۔ اس حوالے سے اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری بان کی مون بدھ کو مصر اور اردن میں مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ وہ اسرائیل، ترکی، لبنان، شام اور کویت کا دورہ بھی کریں گے۔ بان کی مون نے مشرق وسطیٰ روانگی سے قبل صحافیوں سے بات چیت میں کہا: "لڑائی بند ہونی چاہئے، میں دونوں فریقین سے کہتا ہے کہ اب بس کریں! انسانیت کے ناطے اور بین الاقوامی قوانین کے تناظر میں بھی اس قرارداد پر عمل کیا جانا چاہئے۔"

UN-Hilfslieferungen für eingeschlossene Palästinenser an der Grenze zwischen Israel und Gaza
اقوام متحدہ کی غزہ کے لئے امدادی اشیا سیکیورٹی چیک پوسٹ پر غزہ روانگی سے پہلےتصویر: AP

دوسری جانب جرمنی کے وزیر خارجہ فرانک والٹر شٹائن مائر نے اپنی اسرائیلی ہم منصب زیپی لیونی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔ جرمن وزارت خارجہ کے ایک اعلامئے کے مطابق شٹائن مائر نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام فریقین کو جنگ بندی کے لئے بھرپور کوششیں کرنی چاہئیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ حماس کی جانب سے راکٹ حملے رکنے تک جنگ جاری رہے گی۔ اسرائیلی وزیر خارجہ زیپی لیونی نے اپنا حکومتی مؤقف کچھ یوں بیان کیا: "ہم عالمی برادری سے یہ نہیں کہتے کہ ہمارے ساتھ اس جنگ میں شامل ہوں، ہم تو صرف یہ کہتے ہیں کہ یہ کام جاری رکھنے کے لئے وقت دیں۔‘‘

ban ki moon
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون، مصری وزیر خارجہ احمد عبدالغائیط کے ہمراہتصویر: ap

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے بھی ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ لڑائی جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس فتح کے قریب ہے۔

گزشتہ رات اسرائیل نے غزہ پٹی پر 60 فضائی حملے کئے۔ اس دوران حماس اور اس کے اتحادیوں نے اسرائیلی علاقوں پر چار راکٹ فائر کئے۔ غزہ کے حالیہ تنازعے میں اب تک کم از کم 930 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 13 اسرائیلی بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔