1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

غزہ میں ایندھن اور امداد کی اجازت: اسرائیل

22 جنوری 2008

اسرائیلی حکومت نے کہا ہے کہ وہ غزہ پٹی کی طرف جانے والی سرحدی گذرگاہوں کی ناکہ بندی کو آج منگل کے روزسے نرم کرے گی اور حماس کے زیر کنٹرول اس علاقے میں امداد‘ ادویات‘ ایندھن اور دیگر ضروری اشیاءپہنچانے کی اجازت بھی دے گی۔

https://p.dw.com/p/DYFL
تصویر: dpa

اسرائیلی حکام نے تاہم خبردار کیا کہ اگر فلسطینی انتظامیہ کے علاقوں سے عسکریت پسندوں کی طرف سے اسرائیلی علاقوں پر پھر سے راکٹ داغے جائیں گے تو اس صورت میں سرحدی پابندیاں دوبارہ سے عائد کی جائیں گی اور ضروری اشیاءکی سپلائی بھی کاٹ دی جائے گی۔

اس سے قبل مصری صدر حسنی مبارک نے اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کو خبردار کیا تھا کہ غزہ کی ناکہ بندی سے وہاں کے لوگوں کو شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔یورپی یونین نے بھی اسرائیل کے اس اقدام کی مزمت کی تھی۔