1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف یورپی یونین کے مزید سخت اقدامات

14 فروری 2008

یورپی یونین میں غیر قانونی تارکین وطن کی آمد کے خلاف جدوجہد میں یورپی کمشن عوامی ذرائع آمدورفت کی نگرانی کوآئندہ بہت سخت بنا دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔ برسلز میں یورپی کمشن نے ایک ایسی دستاویز کی منظوری دے دی ہے جس میں یونین کی تمام بیرونی سرحدوں کی حفاظت مزیدسخت بنانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

https://p.dw.com/p/DYEu
داخلہ امور کے کمشنر فرانکو فراتینی
داخلہ امور کے کمشنر فرانکو فراتینیتصویر: AP

یونین کے داخلہ امور کے نگران کمشنر فرانکو فراتینی نے برسلز میں بتایا کہ 2013 تک ایک ایسا یورپی ڈیجیٹل ڈیٹا بینک تیار کیا جاسکے گا جس میں یونین کے علاقے میں داخل ہونے والے یاوہاں سے رخصت ہونے والے تمام افراد کے فنگرپرنٹس اور biometric تفصیلات ریکارڈ کی جاسکیں گی۔

فرانکو فراتینی کے بقول 27 رکنی یورپی یونین میںغیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی موجودہ تعداد آٹھ ملین کے قریب بنتی ہے۔ انہوں نے کمشن کے فیصلے کے بعد اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یورپی شہریوں کے تحفظ اور ان کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے یہ سختی لازمی ہو چکی ہے۔