1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فارمولا ون ریسنگ، ریکارڈو نے ملائیشین گراں پری جیت لی

2 اکتوبر 2016

ریڈ بل ٹیم کے ڈینئیل ریکارڈو نے فارمولا ون کا ملائیشئین گراں پری ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ رواں سیزن میں اس آسٹریلوی ڈرائیوار کی یہ پہلی کامیابی ہے۔ اتوار کو منعقد ہوئی اس ریس میں لوئیس ہیملٹن کو دستبردار ہونا پڑا تھا۔

https://p.dw.com/p/2QoJ6
Formel Eins Grand Prix  Malaysia Daniel Ricciardo
تصویر: Getty Images/C. Rose

دو اکتوبر بروز اتوار ملائیشیا میں ہونے والی فارمولا ون گراں پری میں لوئیس ہیملٹن کی کار کا انجن فیل ہو گیا، جس کے باعث انہیں اس ریس سے دستبردار ہونا پڑا۔ اس ڈرامائی صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈینیئل ریکارڈو یہ ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

سنگاپور گراں پری، نیکو روز بیرگ آگے نکل گئے

بیلجین گراں پری میں جرمن ڈرائیوار کی کامیابی

فارمولا ون موٹر ریسنگ: جرمن گراں پری ہیمٹلن نے جیت لی

کوالالمپور میں منقعد ہوئی اس ریس میں ریکارڈو نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ تو کیا ہی لیکن انہی کے ٹیم کے انیس سالہ ڈچ ڈرائیور ماکس فرسٹاپن نے بھی اعلیٰ پرفارمنس پیش کی۔ فرسٹاپن اس ریس میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

سن 2013 کے بعد ریڈ بل ٹیم کے ڈرائیورز نے پہلی مرتبہ کسی ریس میں بالتریب پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ اتوار کی اس ریس میں مرسیڈیز ٹیم کے جرمن ڈرائیور نیکو روزبیرگ تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ وہ اس وقت 288 پوائنٹس کے ساتھ رواں سیزن میں پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

ریس کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے آسٹریلوی ڈرائیور ریکارڈو نے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ انہیں یہ کامیابی نصیب ہوئی ہے۔ فارمولا ون کار ریسنگ کے کیریئر میں یہ ان کی چوتھی کامیابی ہے۔ آخری مرتبہ وہ سن 2004 میں بیلجیئن گراں پری کا ٹائٹل حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

Formel 1 Grand Prix Malaysia
تصویر: Getty Images/AFP/M. Vatsyayna
Formel 1 Grand Prix Malaysia
تصویر: Getty Images/C. Rose
Formel 1 Grand Prix Malaysia
تصویر: Getty Images/AFP/M. Vatsyayana
Formel Eins Grand Prix  Malaysia Daniel Ricciardo
تصویر: Getty Images/M. Thompson

 

رواں سیزن کی پانچ ریسیں ابھی باقی ہیں، اس لیے یہ کہنا مشکل ہے کہ اس مرتبہ چیمپئن شپ کا اعزاز کس کو حاصل ہو گا۔ دفاعی چیمپئن لوئیس ہیملٹن پرامید ہیں کہ وہ آئندہ ریسوں میں اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔ وہ 265 پوائنٹس کے ساتھ اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ تیسری پوزیشن پر فیرارے ٹیم کے فِنش ڈرائیوار کیمی رائکونین ہیں، جن کے پوائنٹس دو سو چار بنتے ہیں۔

اگلی فارمولا ون ریس کا حتمی معرکہ جاپان میں سوزوکا کے مقام پر نو اکتوبر کو منعقد کیا جائے گا۔ گراں پری جیتنے والے ڈرائیور کو پچیس پوائنٹس ملتے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والے کو اٹھارہ اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے ڈرائیور کو پندرہ پوائنٹس دیے جاتے ہیں۔