1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فارک مسلح گروپ کے بانی کمانڈر نہیں رہے: افواج کولمبیا

EPNRCVD1/TD25 مئی 2008

کولمبیا کے سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ کی مسلح باغی گروپ‘ فارک کے چیف کمانڈر اور بانی مانیول مارولنڈا کا انتقال ہوگیا ہے۔

https://p.dw.com/p/E5XK
کولمبیا کے مسلح باغی گروپ کے بانی Manuel Marulanda کمانڈرتصویر: AP

فارک کمانڈر‘ Tiro Fijo‘ یعنی شور شارٹ کے نام سے بھی جانے پہچانے جاتے ہیں۔ مذکورہ سرکردہ عسکریت پسند‘ سن انیس سو ساٹھ سے ہی‘ انقلابی مسلح افواج کولمبیا‘ یا‘ فارک تنظیم کو منظم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ مینویل میرولانڈا کی موت‘ فارک گروپ کے لئے ایک دھچکے سے کم نہیں ہوگی۔

کولمبیا کی وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کرتے ہوے فارک کمانڈر کے مرنے کی خبر کی تصدیق کی تاہم فارک تنظیم کی طرف سے اس خبر کی تصدیق ہونا ابھی باقی ہے۔ اس سے پہلے کم از کم سترہ مرتبہ شور شارٹ کے نام سے مشہور فارک کمانڈر کی موت سے متعلق افواہیں گردش کرتی رہی رہی ہیں۔