1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فخر زمان کی سنچری، بھارت کے لیے 339 کا ہدف

18 جون 2017

چیمپئنز لیگ کے فائنل میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اووز میں چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 338 رنز بنائے ہیں۔ کیا پاکستانی بولرز اس ہدف کا دفاع کر سکیں گے۔ بھارتی بلے باز شرما پہلے اوور میں ہی آؤٹ ہو گئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/2etI8
Indien World T20 cricket tournament - Pakistan vs. Bangladesch
تصویر: Getty Images/AFP/D. Sarkar

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کی پہلی وکٹ پہلے اوور میں ہی گر گئی ہے۔ محمد عامر نے اپنے میچ کی تیسری گیند پر ہی روہت شرما کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا۔ یوں اب بھارتی ٹیم پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔

پاک بھارت کرکٹ کی تاریخ کے پانچ تلخ ترین واقعات

بھارت تو پہنچ گیا، پاکستان کا کیا ہو گا؟

پاکستان چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا

قبل ازیں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستانی کو بلے بازی کی دعوت دی۔ اتوار کے دن لندن کے اوول گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے اس میچ میں پاکستانی اوپنرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 128 رنز بنائے۔

فخرزمان نے اپنے کیریئر کی پہلی سنچری بنائی۔ انہوں نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 106 گیندوں پر 114 رنز بنائے جبکہ اظہر علی 59 رنز پر رن آؤٹ ہوئے۔ فخر زمان کی شاندار بلے بازی کے باعث پاکستانی بلے بازوں کو ایک اچھا پلیٹ فارم ملا اور انہوں نے مجموعی اسکور 338 تک پہنچا دیا۔

Asien Cup Cricket U 20 Indien gegen Pakistan
تصویر: picture alliance/AP Photo/A.M. Ahad

بابر اعظم نے بھی عمدہ کارکردگی دکھائی اور چھیالیس رنز کی اننگز کھیلی۔ محمد حفیظ بھی آج جارحانہ موڈ میں نظر آئے اور انہوں نے 37 گیندوں پر ستاون رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ آخری اوورز میں عماد وسیم بھی اچھا کھیلے اور انہوں نے اکیس گیندوں پر پچیس رنز بنائے۔

بھارت کی طرف سے کامیاب ترین بولر بھوینشور کمار رہے، جنہوں نے دس اوورز میں چوالیس رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ ان کے علاوہ کیدھر جادھو اور ہاردک پانڈیا نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔