1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فرانس میں چاقو حملہ، دو خواتین ہلاک

افسر اعوان خبر رساں ادارے
1 اکتوبر 2017

فرانس کے جنوبی شہر مارسے کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر ایک شخص نے چاقو سے حملہ کر کے دو افراد ہلاک کر دیا ہے۔ ہلاک ہونے والی دونوں خواتین ہیں۔

https://p.dw.com/p/2l3pD
Frankreich Marseille Bahnhof Saint Charles
تصویر: Imago/Loop Images/Iksung Nah

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق چاقو سے حملہ کرنے والے اس شخص کو کچھ دیر بعد ہی وہاں گشت کرنے والے فوجیوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ علاقائی پولیس کے سربراہ اولیور ڈی میزیئر نے اے ایف پی کو بتایا، ’’دو متاثرین کو چاقو کے وار کر کے ہلاک کر دیا گیا۔‘‘ یہ واقعہ آج اتوار یکم اکتوبر کو دن 1:45 پر پیش آیا۔

مقامی مستغیث زاویئر ٹیرابو کے مطابق چاقو سے مسلح اس شخص کو فوجیوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس نے لوگوں کو سینٹ چارلس اسٹیشن کے علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ پولیس کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ اس علاقے کو بند کر کے آپریشن کیا جا رہا ہے۔

فرانسیسی دفتر استغاثہ نے بتایا ہے کہ تفتیشی عمل کے دوران اس حملے کے دیگر دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ مممکنہ رابطے پر بھی فوکس کیا جائے گا۔ پولیس نے اس حملے کی تفتیش ایک دہشت گردانہ کارروائی کے طور پر بھی کر رہی ہے۔

Symbolbild - Antiterroreinheit Frankreich
حملہ آور کو فوجیوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔تصویر: Getty Images/AFP/J-S. Evrard

عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور نے چاقو کے وار کرنے سے قبل ’اللہ اکبر‘ کا نعرہ بھی لگایا تھا۔ اُدھر فرانسیسی وزیر داخلہ جیرارڈ کولمب فوری طور پر جائے واردات کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔