1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فرنچ اوپن ٹینس، فیڈرر ایونٹ میں فتح کے قریب

6 جون 2009

عالمی نمبر دو سوئس کھلاڑی راجر فیڈرر فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ سیمی فائنل میں انہوں نے پانچویں نمبر کے عالمی کھلاڑی یوان مارتن دیل پوترو کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے دی۔

https://p.dw.com/p/I4WZ
فیڈرر پہلی مرتبہ فرنچ اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے قریب ہیںتصویر: AP

سیمی فائنل میں راجر فیڈرر سیمی فائنل تین چھ، سات چھ، چات دو، دو چھ، چھ ایک اور چھ چار سے جیتے۔ فائنل میں ان کا مقابلہ سوئیڈن کے رابن سوڈرلنگ سے ہو گا۔ سوڈرلنگ نے پہلے سیمی فائنل میں Fernando Gonzalez کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

ستائیس سالہ راجر فیڈرر اگر اس گرینڈ سلیم میں فتح حاصل کر لیتے ہیں تو وہ ماضی کے عظیم کھلاڑی پیٹ سیمپراس کے چودہ گرینڈ سلیم جیتنے کا ریکارڈ برابر کر دیں گے۔ سیمی فائنل میں کامیابی کے بعد فیڈرر نے اپنے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا کہ انہیں ایونٹ جیتنے کے لئے مزید باریکی سے اپنی خامیاں کو دور کرنا ہو گا۔ انہوں نے دیل پوترو کے کھیل کی تعریف کی۔

’’میں تھوڑا سا خوش قسمت رہا مگر میں نے مقابلہ کیا، دیل پوترو بہت اچھا کھیلے۔‘‘

اتوار کے روز فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلنے کے اعزاز کے ساتھ ہی فیڈرر، مایہ ناز کھلاڑی Ivan Lendl کے19 مرتبہ گرینڈ سلیم کا فائنل کھیلنے کا اعزاز برابر کردیں گے۔

فیڈرر کا کہنا تھاکہ سیمی فائنل مقابلے میں دیل پوترو کی سروس اور بھرپور کھیل نے انہیں دباؤ کا شکار کر دیا تھا اور وہ پانچ سیٹ کے اس کھیل کو کبھی بھلا نہیں پائیں گے۔ راجر فیڈرر ایک عرصے سے اپنی گمشدہ فارم کی تلاش میں نظر آرہے ہیں تاہم اس مقابلے میں وہ ایک مرتبہ پھر اپنی فارم کی طرف لوٹتے ہوئے دکھائی دئیے۔ فیڈرر نے کہا کہ یہ مقابلہ ان کے لئے بہت جذباتی اور پرسکون کر دینے کا باعث بنا ہے۔

فرنچ اوپن کے چار مرتبہ کے چیمپئن عالمی نمبر ایک ہسپانوی کھلاڑی رافائل نادال ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے تھے۔ رافائل نادال کے ایونٹ سے باہر ہونے کے بعد راجر فیڈرر کو ایونٹ کا فیورٹ سمجھا جا رہا ہے۔

رپورٹ : عاطف توقیر

ادارت : عاطف بلوچ