1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فرینچ اوپن: کوسنیٹسووا نے ٹورنامنٹ جیت لیا

رپورٹ: شامل شمس ، ادارت: عدنان اسحاق7 جون 2009

روسی کھلاڑی سویٹلانا کوسنیٹسووا نے اپنی ہم وطن دینارا سافینا کو فرینچ اوپن کے فائنل میں شکست دے کر خواتین کا مقابلہ جیت لیا ہے۔

https://p.dw.com/p/I4ll
کوسنیٹسووا کے مطابق ان کو امید نہیں تھی کہ وہ اس برس فرینچ اوپن جیت پائیں گیتصویر: AP
Dinara Safina
سافینا فائنل میں جم کر نہ کھیل سکیںتصویر: AP


تئیس سالہ کوسنیٹسووا نے دینارا سافینا کو پیرس منعقدہ فرینچ اوپن کے فائنل میں چھ چار اور چھ دو سے شکست دی۔ یہ ان کی کسی بھی گرینڈ سلیم میں دوسری فتح ہے۔ اس سے قبل وہ سن دو ہزار چار میں یو ایس اوپن جیت چکی ہیں۔

عالمی نمبر ایک دینارا سافینا نے فائنل میں شکست پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ وہ جنوری میں کھیلے جانے والے آسٹریلین اوپن کے فائنل میں سیرینا ولیمز سے ہار گئی تھیں۔ فرینچ اوپن کے فائنل میں ان کو گزشتہ برس بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ میچ کے بعد انہوں نے کہا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ ایک روز وہ فرینچ اوپن جیت پائیں گی۔

Roger Federer
فیڈرر، پیٹ سیمپراس کا ریکارڈ برابر کرنے کے لیے بے تابتصویر: AP


میچ مجموعی طور پر یک طرفہ رہا اور دینارا سافینا نے کئی بار ’ڈبل فالٹ‘ کیا۔ میچ پوائنٹ پر بھی سافینا نے ’ڈبل فالٹ‘ کی۔

عالمی نمبر سات روسی کھلاڑی کوسنیٹسووا کے مطابق ان کو امید نہیں تھی کہ وہ اس برس فرینچ اوپن جیت پائیں گی۔ ان کے مطابق فرینچ اوپن ان کا پسندیدہ ٹورنامنٹ ہے۔

مردوں کا فائنل اتوار کے روز عالمی نمبر دو راجر فیڈرر اور سولڈرلنگ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ فیڈرر یہ فائنل جیت کر اپنا پہلا فرینچ اوپن اور چودہواں گرینڈ سلیم جیت کر امریکی ٹینس کھلاڑی پیٹ سیمپراس کا ریکارڈ برابر کر سکتے ہیں۔