1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فرینکفرٹ ایئر پورٹ کا چوتھا رن وے

20 اکتوبر 2011

جرمن چانسلر میرکل کل جمعے کے روز فرینکفرٹ کے مصروف بین الاقوامی فضائی اڈے کے چوتھے رن وے کا افتتاح کریں گی۔

https://p.dw.com/p/12vhx
تصویر: picture-alliance/Arco Images G

فرینکفرٹ کا بین الاقوامی فضائی اڈہ دنیا کے مصروف ترین فضائی اڈوں میں سے ایک ہے۔ تاہم اب اس ایئر پورٹ کے چوتھے رن وے کا افتتاح کیا جا رہا ہے، جس سے امید کی جا رہی ہے کہ یہاں ہوائی جہازوں کی آمد و رفت میں اضافہ ہوگا۔

اس رن وے کو تین برس میں مکمل کیا گیا ہے۔ اس رن وے کو صرف جہازوں کی لینڈنگ کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ یہ فرینکفرٹ ایئر پورٹ کے دو مرکزی رن ویز کے متوازی قائم کیا گیا ہے۔

Flash-Galerie 75 Jahre Frankfurter Flughafen
فرینکفرٹ ایئر پورٹ جرمنی کی قومی فضائی کمپنی ’لفتھانزا‘ کا ہیڈ کوارٹر بھی ہےتصویر: Fraport AG

ایئر پورٹ کی آپریٹنگ کمپنی ’فراپورٹ‘ کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس تک فرینکفرٹ فضائی اڈہ 53 ملین مسافروں کو سالانہ آپریٹ کرتا تھا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ اس کی استطاعت کے مطابق تھا اور مزید مسافروں کی اب گنجائش نہیں تھی۔ کمپنی کے مطابق مصروف اوقات کار میں جہازوں کو لینڈ کرنے اور ٹیک آف کرنے کے لیے انتظار بھی کرنا پڑتا تھا۔

فرینکفرٹ ایئرپورٹ کے منتظمین کو اندیشہ تھا کہ جرمنی میں اس کی مرکزی حیثیت کمزور پڑ سکتی ہے کیوں کہ میونخ میں ایک جدید فضائی اڈہ اگلے سال کام کرنا شروع کر دے گا اور جرمن دارالحکومت برلن میں بھی ایک نیا ایئرپورٹ اگلے برس تک کھل جائے گا۔ اس باعث اس نئے رن وے کو انتہائی تیزی کے ساتھ مکمل کیا گیا ہے۔

Chaos an Flughäfen No-FLASH
گزشتہ برس تک فرینکفرٹ فضائی اڈہ 53 ملین مسافروں کو سالانہ آپریٹ کرتا تھاتصویر: AP

خیال رہے کہ فرینکفرٹ ایئر پورٹ جرمنی کی قومی فضائی کمپنی ’لفتھانزا‘ کا ہیڈ کوارٹر بھی ہے۔ یہ ایئر پورٹ لندن کے ہیتھرو اور پیرس کے چارلس دے گال ایئر پورٹ کی ٹکر کا مانا جاتا ہے۔

اس وقت اس ایئر پورٹ پر بیاسی ٹیک آفس اور لینڈنگس فی گھنٹہ مکمل کی جاتی ہیں۔ نئے رن وے کے بعد یہ تعداد بڑھ کر ایک سو چھبیس فی گھنٹہ یا سات لاکھ سالانہ ہو جائے گی۔

رپورٹ: شامل شمس ⁄ خبر رساں ادارے

ادارت: امتیاز احمد

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں