1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فریڈا پنٹو ’رائز آف دا پلینیٹ آف دی ایپس‘ میں

5 اگست 2011

’سلم ڈاگ ملینئیر‘ سے شہرت حاصل کرنے والی بھارتی اداکارہ فریڈا پنٹو اب ہالی وڈ کی نئی فلم ’رائز آف دی پلینیٹ آف دی ایپس‘ میں جلوہ گر ہو رہی ہیں۔

https://p.dw.com/p/12BZJ
فریڈا پنٹو سلم ڈاگ ملینئیر کی ٹیم کے ہمراہتصویر: ap

'رائز آف دا پلینیٹ آف دی ایپس‘ آج جمعہ کے روز ریلیز ہو رہی ہے۔ یہ ’پلینیٹ آف دی ایپس‘ کی شہرہ آفاق سیریز کا تسلسل ہے۔ جہاں اس فلم کو دیگر خصوصیات، اور خاص طور پر اس کے بڑے بجٹ کی فلم ہونے کی وجہ سے اہمیت حاصل ہو رہی ہے، وہیں برطانوی ہدایت کار ڈینی بوئل کی سپر ہٹ فلم ’سلم ڈاگ ملینئیر‘ میں کام کر کے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی بھارت سے تعلق رکھنے والی اداکارہ فریڈا پنٹو بھی اس فلم میں جلوہ نما ہو رہی ہیں۔

Slumdog Schauspieler
سلم ڈاگ ملینئیر میں کئی بھارتی اداکاروں نے کام کیا تھاتصویر: ap

چھبیس سالہ پنٹو پیپلز میگزین کی جانب سے جاری کردہ دنیا کے حسین ترین لوگوں کی فہرست میں آ چکی ہیں۔ ’سلم ڈاگ ملینیئر‘ کے بعد پنٹو چھوٹے بجٹ کی فلموں میں تو کام کر چکی ہیں لیکن ’رائز آف دا پلینیٹ آف دی ایپس‘ سلم ڈاگ کے بعد ان کی بڑے بجٹ کی پہلی فلم ہے۔ فریڈا پنٹو اس فلم میں جیمز فرنکو کے مقابل کام کر رہی ہیں۔

پلینیٹ آف دی ایپس سیریز کی کئی فلمیں انیس سو ساٹھ اور ستر کی دہائی میں آ چکی ہیں جن کو بے حد پزیرائی حاصل ہوئی تھی۔ نوے کی دہائی میں بھی اس سلسلے کی ایک فلم سامنے آ چکی ہے۔ اس فلم کا مرکزی موضوع بن مانسوں کے زمین پر قبضے سے متعلق ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ اس سلسلے کی نئی فلم پچھلی فلموں کے تمام ریکارڈ توڑ دے گی۔

رپورٹ: شامل شمس⁄ خبر رساں ادارے

ادارت: شادی خان سیف

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید